سوات، دہشت گردوں کی فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید

KPK-Police سوات : سوات کے علاقے میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہل کاروں کو شہید کردیا۔ پولیس کے مطابق سوات کے علاقہ کبل میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہل کاروں کو شہید کردیا، پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں اہل کار معمول کا گشت کر رہے تھے کہ نامعلوم دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں موقع پر دم توڑ گئے۔ حملے کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا، واضح رہے کہ کامیاب آپریشن راہ حق اور راہ راست کے بعد سوات میں حالات بہتر اور امن لوٹ آیا ہے، تاہم الجھے اور پریشان اکا دکا دہشت گردوں کی جانب سے اب بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ سماء

POLICEMEN

TALIBAN

Tabool ads will show in this div