ملالہ کا پورٹریٹ 82,000 ڈالر میں نیلام

Nov 30, -0001

نیویارک:  برطانوی مصور کا بنایا ہوا ملالہ یوسف زئی کا پورٹریٹ بیاسی ہزار ڈالر میں نیلام کردیا گیا۔

برطانوی مصور جوناتھن نے گذشتہ سال گرل ریڈنگ کے نام سے گل مکئی کا پورٹریٹ بنایا تھا جسے نیویارک کے آکشن ہاؤس میں نیلامی کے لیئے پیش کیا گیا جہاں فن پارے کی سب سے زیادہ بولی اسی ہزار ڈالر لگیتاہم خریدار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

آکشن ہاؤس انتظامیہ نے پہلے ہی امید ظاہر کی تھی کہ ملالہ کا پورٹریٹ ساٹھ سے اسی ہزار ڈالر میں نیلام ہوجائے گا۔ نیلامی سے ملنے والی رقم لڑکیوں کی تعلیم کے لئے قائم ملالہ فنڈ میں دی جائے گی۔ سماء

میں

کا

Tabool ads will show in this div