مسلسل محنت سےحکومت نےاپنےاہداف کم مدت میں حاصل کئے،اسحاق ڈار
اسلام آباد:وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےکہاہےکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاخواب پوراکرنےمیں 15سال لگے۔پاکستان کی رینٹنگ منفی سےمثبت ہوگئی ہے اور ملک میں زرمبادلہ کے 6ماہ کے ذخائرموجود ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئےوزیرخزانہ اسحاق ڈار نےکہاکہ مسلسل محنت سےہم نےاپنےاہداف کم مدت میں حاصل کیے۔معیشت،انسداددہشت گردی،توانائی،سماجی شعبےکی ترقی ترجیح ہے۔وزیرخزانہ نےبتایا کہ معیشت کی بحالی کیلئےواضح روڈمیپ بنایا۔پاکستان کی منزل کےحصول کیلئےبہت کچھ کرناباقی ہے۔
اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ اسٹاک ایکسچینج معاشی ترقی میں اہم کرداراداکرتی ہے۔پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔مستقبل کی ضروریات مدنظررکھ کرقانون سازی کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں حکومت کاوژن واضح ہے۔
ٹیکس چھوٹ اسکیم پر اسحاق ڈار نے کہاکہ ٹیکس محصولات کےاضافے سےہی ملک ترقی کرتےہیں۔ ملک میں ٹیکس اداکرنےکےکلچرکوفروغ دیناہے۔انھوں نے واضح کیاکہ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم ماضی کی ایمنسٹی اسکیم سےمختلف ہے۔ تاجروں کوملکی معاشی ترقی کیلئےاعتماد میں لیاہے۔
غیرملکی سرمایہ کاری پر اسحاق ڈار نےکہا کہ چین کےبعدسعودی عرب بھی پاکستان میں سرکایہ کاری کرناچاہتاہے۔چین کے46ارب ڈالرکےپیکیج سےملک میں ترقی کی نئی لہرآئےگی۔مارچ2018تک10ہزارمیگاواٹ مزید بجلی نظام میں شامل ہوگی۔انھوں نے زوردیاکہ قومی اہمیت کےمنصوبوں پرسیاست نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائےجارہےہیں۔ 2018ءتک توانائی کی قلت کا مسئلہ دور کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیئے:پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے کام شروع کردیا
اپنے خطاب میں اسحاق ڈار نے مزید کہاکہ میثاق جمہوریت کی طرح میثاق معیشت پربھی دسختط ہونےچاہیئں۔ ملک کودرپیش چیلنجزسےمتحدہوکرہی نمٹاجاسکتاہے۔ پاکستان کو ایٹمی قوت ہونےکےساتھ معاشی لحاظ سےبھی مضبوط ہوناہوگا۔انھوں نے عزم ظاہرکیاکہ آئندہ ڈھائی سال میں روزگارکےنئےمواقع پرتوجہ دیں گے۔حکومت نے ملک کےہرحصے میں حکومت کی رٹ قائم کی ہے۔ سما