عمران خان کی سینئر اینکر حامد میر کی عیادت

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : پی ٹی آئی سربراہ عمران خان سینئر صحافی حامد میر کی عیادت کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے، کپتان کا کہنا ہے کہ حامد میر پسندیدہ اینکر ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیف عمران خان، جہانگیر ترین کے ہمراہ سینئر صحافی حامد میر سے ملاقات کیلئے اسلام آباد میں ان کے گھر گئے۔

عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حامد میر میرے پسندیدہ اینکر تھے، ہیں اور رہیں گے، اللہ کا کرم ہے کہ انہیں نئی زندگی ملی، 4 حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق سے پتہ چل جائے گا کہ مینڈیٹ کس نے تباہ کیا۔

پی ٹی آئی چیف کہتے ہیں کہ میرا اختلاف میر شکیل الرحمان سے ہے جو جمہوریت تباہ کرنیکی کوشش کرنیوالی دھاندلی پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں، مجرموں کو سزا دینے تک جرائم ختم نہیں ہوں گے۔ سماء

عمران خان

Tabool ads will show in this div