پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے کام شروع کردیا

Pskistan Stock Exchange Khi 11-01

اسلام آباد:ملک کی بڑی اسٹاک مارکیٹس کا انضمام ہوگیا ہے۔اسٹاک مارکیٹ اب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کہلائیں گی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا افتتاح کیا۔

کراچی،لاہور،اسلام آبادایکسچینجزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ضم ہوگئی ہیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکاباقاعدہ آغازہوگیا ہے۔اسٹاک ایکسچینج کاانڈیکس’’پی ایس ایکس‘‘کہلائےگا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے ڈائریکٹرندیم نقوی کاافتتاحی تقریب سے خطاب میں کہناتھاکہ ملک میں اسٹاک مارکیٹ کو یکجاکرکے ایک اسٹاک ایکسچینج قائم ہونے پر سب مبارک باد کے مستحق ہیں۔اس قسم کی مارکیٹ کا قیام اور ضرورت کافی عرصے سے تھی۔ قیادت کے ویژن اور سوچ سے ایسا ممکن ہوسکا ہے۔

اس مارکیٹ کے قیام سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج لسٹڈ کمپنیوں کی فہرست میں موجود ہوگی اور اس کے40فیصد شیئرزغیرملکی خریداروں کوفروخت کے لیے پیش کئے جائیں گے۔20فیصد شیئرز انیشیل پبلک آفرنگ پر ہونگے جبکہ 40 فیصد شیئرز کا کوٹا لسٹڈ بروکرزکودیاجائےگا۔

اس اقدام سے غیرملکی سرمایہ کاروں کوملک میں مزید کاروبار کرنے کی ترغیب ملے گی۔

pakistan economy

karachi stock exchange

merge

PSX

Tabool ads will show in this div