بھارت میں پاکستانی طالبعلم پر غنڈوں کا حملہ، علی حسن شدید زخمی، مقدمہ درج

اسٹاف رپورٹ

مدراس : بھارتی ریاست مدراس کی پونڈی چری یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علم علی حسن پر غنڈوں نے حملہ کردیا، علی حسن کو شدید چوٹیں آئیں، واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا۔

مہمان کو بھگوان سمجھنے والے پاکستان دشمنی میں اندھے ہوگئے، مدراس کی پونڈی چری یورنیورسٹی میں پاکستانی کا تعلیم حاصل کرنا جرم بن گیا۔

رات کے اندھیرے میں 24 سالہ علی حسن رضا پر نشے میں دھت 3 غنڈوں نے ہاسٹل کے کمرے میں گھس کر حملہ کردیا، بے گناہ نوجوان پر ڈنڈے برسائے، تشدد سے علی حسن کے سر، گردن اور پیٹھ پر شدید چوٹیں آئیں، مقصد پورا ہوا تو غنڈے بھاگ نکلے۔

قصور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طالب علم کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی رات 4 بجے پیش آیا، جس کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا، لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ تو واقعے کی مذمت کی اور نہ ہی کوئی ایکشن لیا۔

طلبہ تنطیموں نے واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور یونیورسٹی میں سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سماء

war

gifts

sister

cj

Tabool ads will show in this div