سندھ میں بھی شوگر مافیا سرگرم، چینی 3 روپے فی کلو مہنگی

کراچی : سندھ میں بھی شوگر مافیا سرگرم ہوگیا، کئی شہروں میں چینی 3 روپے کلو مہنگی کردی گئی، آبادگار کہتے ہیں شوگر ملیں بھی سیاسی ہوگئی ہیں، اب عوام کا اللہ ہی حافظ ہے۔

سندھ کے کسان بھی بے حال ہونے لگے، شوگر مل مافیا نے چینی کی ذخیرہ اندوزی شروع کردی، آبادگار کہتے ہیں شوگر مافیا ایک کلو چینی پر 21 روپے کمارہا ہے، 172 روپے فی من سرکاری نرخ پر گنا بیچنے کیلئے بھی کسان کو کئی دن رسوا ہونا پڑتا ہے۔

کسان کہتے ہیں چینی کی برآمد کا سب سے زیادہ فائدہ ڈیلرز، ایکسپورٹرز اور ذخیرہ اندوزوں کو ہوگا، کسان کو 172 روپے فی من بھی مشکل سے ملے گا۔

سندھ سرکار کہتی ہے معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، عوام کے کھانوں سے مٹھاس جانے نہیں دیں گے۔

حکومت گنے کی فی من قیمت کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ کسانوں کی بہتری کیلئے بھی کام کرے، برآمدات صرف اتنی کرے جس سے ملک میں قیمتوں کا اضافہ نہ ہو۔ سماء

economic

sugar mafia

sugar mills

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div