اقتصادی راہداری پرآل پارٹیزکانفرنس کااعلامیہ جاری

Jan 10, 2016

pak china conf

اسلام آباد:اقتصادی راہداری پر آل پارٹیزکانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیاگیاہے۔اعلامیہ میں کہاگیاہےکہ وزیراعظم کی اےپی سی کےوعدےپورےکیےجائیں۔

اقتصادی راہداری پرآل پارٹیزکانفرنس میں ملک کے اہم سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں  مولانا فضل الرحمان سمیت وزیراعلی خیبر پختون خواہ،سرداراخترمینگل،فرحت اللہ بابر،مشاہدحسین سید اور سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری موجود تھے۔

کانفرنس کے  جاری کردہ اعلامیے میں کہاگیاہےکہ گوادرکےعوام کوتمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔مقامی منصوبوں میں گوادرکےعوام کوملازمتیں دی جائیں۔گوادرکےماہی گیروں کومتبادل روزگارکاانتظام کیاجائے۔

اس کے علاوہ کانفرنس میں شریک رہنماؤں نے اپنی تقاریر میں حکومت سے پاک چین راہدرای کے روٹس کے برقت مکمل ہونے اور بلوچستان کے اس معاملے پر تحفظات دور کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔   سما

JUIF

APC

MEHMOOD KHAN ACHAKZAI

Sardar Akhtar Mengal

Tabool ads will show in this div