راولپنڈی ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں دھماکا بھتہ مافیا کی کاروائی تھی

اسٹاف رپورٹ
راولپنڈی: راولپنڈی میں بھی بھتہ مافیا سرگرم ہوگئی ۔ ریسٹورنٹ کے باہر دھماکا کیا تو چھ سالہ بچی سمیت چودہ افراد زخمی ہوگئے ۔ چار موٹرسائیکلیں تباہ جبکہ آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

بھتہ نہ دینے کی سزا دینے کے لئے ، ملزمان نے ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں دھماکا کر ڈالا۔ راولپنڈی کے مصروف ترین علاقے کالج روڈ پر واقع ریسٹورنٹ کی کار پارکنگ میں دھماکا نو بج کر پچاس منٹ پر ہوا۔ دھماکے میں ایک 6 سالہ بچی سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔ جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔ ریسٹورنٹ مالک کو بھتے کیلئے دھمکیاں مل رہیں تھیں۔

دھماکے سے چار موٹر سائیکلیں مکمل تباہ ہو گئیں۔ جبکہ ریسورنٹ سمیت آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ ڈیڑھ ماہ پہلے بھی ریسٹورنٹ کے مالک میاں نعیم کے گھر پر کریکر حملہ کیا گیا تھا۔ سماء

helmand

Tabool ads will show in this div