کراچی میں 14ہزار ایکڑ زمین پر مافیا قابض،رحمان ملک کا انکشاف

اسٹاف رپورٹ

کراچی: وزیرداخلہ رحمان ملک نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کی چودہ ہزار ایکڑ زمین پر غیرقانونی قبضہ ہے۔ لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔

اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے انہیں کراچی میں رہنے کی تاکید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں ہر صورت امن قائم کیا جائے گا۔ شہر سے پچانوے فیصد سیاسی جھنڈے اور بینر اتارے جا چکے ہیں۔ اگر کسی علاقے میں سیاسی جماعتوں کے جھنڈے نظر آئیں گے تو متعلقہ ایس ایچ او ذمے دار تصور کیا جائے گا۔

متحدہ کی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے سوال کے جواب میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کاجب دل چاہےگا وہ حکومت میں واپس آجائے گی۔ سماء

میں

کا

burger

Disney

پر

Sonam Kapoor

Bollywood

ملک

Ayan Ali

Tabool ads will show in this div