پاک چین اقتصادی راہداری پرکانفرنس کاانعقاد
اسلام آباد:پاک چین رہداری کے بلوچستان والے روٹ کے معاملے پر آل پارٹیزکانفرنس جاری ہے جس میں تقریبا تمام سیاسی جماعتیں شرکت کررہی ہیں۔
سما کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سردار اخترمینگل کررہے ہیں۔ کانفرنس میں جمعیت علما اسلام فضل الرحمان گروپ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان،پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی،قومی وطن پارٹی کے سربراہ آ فتاب احمد شیرپاؤ، ڈپٹی چئیرمین سینٹ مولانا عبدالٖغفورحیدری،پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر،جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ،وزیراعلی خیبر پختون خواہ پرویز خٹک،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری،پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما راجا ظفرالحق،جمعیت علما اسلام کے حافظ حسین احمد،مسلم لیگ ق کے رہنما مشاہدحسین، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افتخار احمد اور دیگر رہنما شامل ہیں۔
کانفرنس میں شریک رہنماؤں نے اپنے تقاریر میں حکومت سے پاک چین راہدرای کے روٹس کے برقت مکمل ہونے اور بلوچستان کے اس معاملے پر تحفظات دور کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔ سما