جیو کے مارننگ شو کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد متفقہ طور پر منظور

اسٹاف رپورٹ

لاہور : جيو کے مارننگ شو کیخلاف پنجاب اسمبلی ميں پیش کی گئی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، اہل بیت کی شان میں گستاخی کی مذمت اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

پنجاب اسمبلی ميں تحریک انصاف اور پيپلز پارٹی نے جیو کے مارننگ شو کیخلاف مذمتی قرار داديں جمع کرائیں جنہں متفقہ طور پر منظورکرلیا گیا، قرارداد ميں کہا گيا ہے کہ پروگرام ميں اسلامی روایات اور اہل بيت کی توہين کی گئی جس کی مذمت کرتے ہیں۔

قرار دادوں ميں جيو کی مارننگ شو ميزبان، شرکاء اور چينل کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کيا گيا، صوبائی وزير قانون رانا ثناء اللہ کہتے ہیں معاملے کو افہام و تفہيم سے حل کرنا چاہئے۔

اپوزيشن ليڈر مياں محمود الرشيد کا کہنا ہے کہ صرف معافی سے بات نہیں بنے گی۔ 

اپوزیشن رہنماؤں نے الزام لگایا ہے کہ حکومتی نمائندے واضح مؤقف اختیار نہیں کررہے، جس کی وجہ سے عوام میں سخت تشویش ہے۔ سماء

myanmar

edge

colonel

bribery

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div