سندھ نےملک کوریونیودیالیکن سندھ کیساتھ انصاف نہیں ہوا،نواب وسان

THAR HOSPITAL FURNITURE BPR 0800 09-01 خیرپور : پیپلزپارٹی کے رہنما نواب وسان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی تمام قومی اداروں کا احترام کرتی ہے، پاکستان کی مضبوطی کےلئے جمہوری رویہ اختیار کرنا چاہئے، سندھ نے پاکستان کو ریونیو دیا ہے لیکن سندھ کے ساتھ انصاف نہیں ہوا۔ سول اسپتال خیرپور میں نومولود بچوں کی اموات کے معاملہ پر ہنگامی دورہ کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفت گو میں قومی اسمبلی کے رکن حاجی نواب خان وسان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی تمام قومی اداروں کا احترام کرتی ہے، پاکستان کی مضبوطی کےلئے جمہوری رویہ اختیار کرنا چاہئے، سندھ نے پاکستان کو ریونیو دیا ہے لیکن سندھ کے ساتھ انصاف نہیں ہوا۔ حاجی نواب خان وسان نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب اور بے سہارا افراد کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور شہریوں اور آنے والے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ہم سب کا اولین فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو ،اموات کو جس طرح پیش کیا گیا ہے حقیقت اس کے برعکس ہے اور اتنی بھی کوتاہی نہیں کی گئی جتنی نمایاں کی گئی ہے ،انکوائری جاری ہے جس بھی ڈاکٹر یا کسی عملے کے فرد کی کوتاہی سامنے آئی تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، انکیوبیٹر اور وینٹیلیٹر کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر حاجی نواب خان وسان نے بچوں کے وارڈ کا دورہ کیا اور وہاں موجود ڈی ایچ او ڈاکٹر نثار علی پھلپوٹو، ڈاکٹر آفتاب لاشاری اور ڈاکٹر حنیف سے معلومات حاصل کیں، پارٹی رہنما زوار عزیز گاہو، ڈاکٹر جعفر سومرو اور دیگر موجود تھے۔ سماء

HEALTH

nawab wassan

Mithi Hospital

Children Death

Tabool ads will show in this div