ایم کیوایم نے وزارت داخلہ ، چیئرمین نادرا اور لندن میں متعین پاکستانی ہائی کمیشن کو قانونی نوٹس بھجوادیئے
اسٹاف رپورٹ
کراچی: الطاف حسین کوقومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پرایم کیوایم نے وفاقی وزارت داخلہ ، چیئرمین نادرا اور لندن میں متعین پاکستانی ہائی کمیشن کو قانونی نوٹس بھجوادیئے ہیں ۔
ایم کیو ایم کے سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم کے ذریعے متعلقہ محکمہ جات کو قانونی نوٹس بھجوائے گئے ہیں ۔ نوٹسز میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الطاف حسین کو قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنا وزارت داخلہ کا غیرقانونی ۔ غیرآئینی اور غیر جمہوری اقدام ہے ۔ سماء