خانیوال : تیز گام ایکسپریس کے مسافر سے دستی بم برآمد
اسٹاف رپورٹ
خانیوال : خانیوال ميں تیز گام ایکسپریس ميں سوار مشکوک شخص سے دستی بم برآمد ہونے پر ريلوے پوليس نے گرفتار کرلیا۔
ریلوے پولیس کے مطابق اہلکاروں نے ایک مشکوک بیگ کی تلاشی لینا چاہی تو ملزم نے ٹرین سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی، ليکن پولیس نے اسے قابو کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تلاشی ملزم کے بیگ سے دستی بم برآمد ہوا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کراچی کی نجی سیکیورٹی کمپنی کا ملزم ہے۔ سماء