پنجاب اسمبلی میں فوج سے اظہار یکجہتی کی قرار داد منظور، ق لیگ کا واک آؤٹ

اسٹاف رپورٹ

لاہور : پنجاب اسمبلی نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی قرار داد کثرت رائے سے منظور کرلی، قرار داد پیش کرنے کے معاملے پر مسلم لیگ م اور ق لیگ میں گرما گرمی بھی ہوئی، اپوزیشن نے 2 مرتبہ ایوان سے واک آوٹ کیا۔

فوج کی حق ميں قرار داد پر پنجاب اسمبلی ميں ن ليگ اور ق ليگ ميں ٹھن گئی، اپوزيشن نے اجلاس سے واک آوٹ کيا تو حکومتی بنچوں نے اپنی قرار داد منظور کرالی۔

مسلم ليگ ق کے پارليمانی ليڈر مونس الٰہی نے آؤٹ آف ٹرن قرار داد پيش کرنے کی اجازت چاہی ليکن ڈپٹی اسپيکر نے وقفہ سوالات تک انتظار کرنے کا کہا، اس دوران رانا ثناء اللہ اور مونس الٰہی ميں دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

اس معاملے پر تحريک انصاف نے بھی مسلم ليگ ق کا ساتھ ديا اور ايوان سے واک آؤٹ کرگئے، جس کا فائدہ مسلم ليگ ن نے اٹھايا، رانا ثناء اللہ نے قرار داد پيش کی جو کثرت رائے سے منظور ہوگئی۔ سماء

registered

colonel

rao

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div