ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کامیاب

TT SINGH ELECTION JASHAN PKG 06-01 ٹوبہ ٹیک سنگھ: ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے میدان مار لیا ۔ پیر قطب شاہ کی کامیاب پر کارکنوں نے بھنگڑے ڈال کر جشن منایا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا حلقہ پی پی نواسی پیر محل میں ضمنی انتخاب نون لیگ کے نام رہا۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ، ن لیگ کے امیدوار پیر قطب شاہ چھپن ہزار چھ سو اٹھائیس ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ آزاد امیدوار سونیا شاہ تینتیس ہزار سات سو انتالیس ووٹ حاصل کر سکیں۔ یہ نشست ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی مخدوم علی رضا کی وفات پر خالی ہوئی تھی۔ سونیا شاہ مرحوم ایم پی اے مخدوم علی رضا شاہ کی صاحبزادی ہیں۔ سماء

PML N

PUNJAB ASSEMBLY

Tabool ads will show in this div