سینیٹ : لوڈ شیڈنگ پر عابد شیر علی اور اپوزیشن ارکان میں تلخ کلامی

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : سینیٹ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں تلخ کلامی ہوگئی، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کہتے ہیں چیلنج کرتا ہوں کہ ملک میں 7 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا تھا کہ 3 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو نام تبدیل کردینا، اب ان کیلئے کیا نام سوچا ہے۔

سینٹ کا اجلاس 45 منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ کی صدارت میں شروع ہوا، عابد شیر علی نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہائی لاسز علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہوگا، اس وقت ملک میں 6 سے 7 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ وزیر موصوف 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی بات کرکے غلط بیانی کررہے ہیں، ملک میں 14 سے 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، میرے گھر میں بھی 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

عابد شیرعلی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں کہ 7 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، کیا آپ کو پتہ ہے ایوان میں جھوٹ بولنے کی سزا کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 3 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وعدہ پورا نہ کرسکا تو میرا نام تبدیل کردینا، اب ان کیلئے کیا نام تجویز کیا ہے۔

عابد شیر علی نے اعتزاز احسن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، میری لیڈر شپ کے بارے میں بات کریں گے تو میں بھی آصف زرداری کے بارے میں بولوں گا۔ سماء

PPP

ٹویٹر

air

bail

canadian

shane

ride

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div