بوائزہاسٹل سے چور رنگے ہاتھوں گرفتار،دھنائی کےبعد پولیس کےحوالے

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور میں  لڑکوں نے قیمتی اشیاء چرانے والے ملزم کو  رنگے ہاتھوں پکڑ اس کی دھنائی کر دی۔ چور کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ پولیس اہل کار بھی ملوث ہیں۔

لاہور کے علاقے اچھرہ میں واقع بوائز ہاسٹل میں گزشتہ دوسال سے وقتاََ فوقتاََ قیمتی اشیاءچوری ہورہی تھیں۔

منگل کی رات وہاں رہائش پذیر نوجوانوں نے ایک شخص کو چوری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر ليا۔ شناخت نہ ظاہر کرنے پر اس سے پوچھ گچھ کی۔ جس دوران اس کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد ہوا جو کہ وہاں کے رہائشی علی رضا کا تھا۔

ہاسٹل ميں رہائش پزير لڑکوں نے چور سے جب پوچھ گيچھ شروع کی تو اسکا کہنا تھا کہ مجھے تھانے لے جايا جائے،جہاں اسکا کانسٹيبل ساتھی بھی موجود ہے جو اسکے ساتھ چوری کی مختلف وارداتوں ميں ملوث ہے۔

چور نے مزيد  انکشاف کیا کہ تمام وارداتوں میں پولیس اس کی پشت پناہی کر رہی تھی جس پر لوگوں نے سر عام چور کو نا صرف تشدد کا نشانہ بنايا بلکہ اسکے سر کے بال بھي منڈ دئيے گئے۔ سماء

سے

britons

rockets

fired

Tabool ads will show in this div