عالمی برادری دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے، خواجہ آصف

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے، دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پاک فوج نے قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف سے تھائی چیفس آف ڈیفنس جنرل تانسک نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور اور خطے کی صوتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین تربیت یافتہ قابل افواج میں سے ایک ہے، پاکستان اور عوام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ نقصان اٹھایا ہے، دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں کو ضرور سراہنا چاہئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پرامن افغان صدارتی انتخابات میں عوام کی شرکت قابل تحسین ہے، پاک فوج دنیا کی بہترین تربیت یافتہ قابل افواج میں سے ایک ہے۔

تھائی جنرل تانسک نے کہا کہ پاک فوج پیشہ ورانہ امور اور کارکردگی میں قابل تعریف ہے، انہوں نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحتیوں کو سراہا۔ سماء

CII

helps

Tabool ads will show in this div