آسٹریلیا،ویسٹ انڈیز کے مابین آخری ٹیسٹ ڈرا کی طرف گامزن

WI AUS

سڈنی: آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین سڈنی میں جاری سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوران مسلسل بارش کا سلسلہ نہ تھم سکا، میچ کے دوسرے روز صرف 11.2 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا تھا۔

مسلسل بارش کی وجہ سے میچ کا تیسرا اور چوتھا دن بھی بارش کی نظر ہوگیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنا رکھے ہیں۔ کریگ براتھویٹ نے 85 اور کارلوس براتھویٹ 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دنیش رامدین 30 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔ آسٹریلیا کی طرف سے نیتھن لائن اور جیمز پیٹنسن نے 2،2 جبکہ ہازلےووڈ اور سٹیو اوکیف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بارش حائل ہوگئی ہے اور میچ ڈرا کی طرف گامزن ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 212 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے کالی آندھی کو 177 سے شکست دی تھی۔ سماء/ایجنسی

West Indies

rain stops play

sydney test

Tabool ads will show in this div