مظفرگڑھ : زمین کا تنازع، 70 سالہ شخص پر ٹریکٹر چڑھا دیا گیا، مقدمہ درج

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

مظفر گڑھ : مظفر گڑھ میں زمین کے تنازع پر 70 سالہ شخص کو ٹریکٹر کے نیچے کچل کر ہلاک کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق مظفر گڑھ میں زمیندار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زمین پر قبضے کی کوشش کی، حکم امتناع دکھانے پر وہ طیش میں آگیا اور معمر شخص پر ٹریکٹر چڑھا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 70 سالہ شہری کو زخمی حالت میں بنیادی مرکز صحت منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس کے مطابق مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ سماء

Disney

South Africa

Tabool ads will show in this div