کراچی : ایف بی ایریا میں فائرنگ، دبئی سے آنیوالا نوجوان جاں بحق

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران پیش آیا۔

فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں نعمان مسجد کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس میں 30 سالہ شیخ محمد طارق جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

مقتول گزشتہ روز ہی دبئی سے کراچی آیا تھا، لواحقین اسپتال پہنچے تو رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے، ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران پیش آیا۔ سماء

 

burger

elections

بی

ایف

compensation

Tabool ads will show in this div