وزیرستان میں طیاروں کی بمباری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 60 ہوگئی، درجنوں زخمی

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے فیصلے کے بعد شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، بمباری سے مطلوب کمانڈروں سمیت 60 دہشتگرد ہلاک  اور 2 درجن سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف بڑی کارروائی کی گئی، لڑاکا طیاروں نے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں اہم کمانڈرز سمیت 60 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مصدقہ اطلاعات پر میران شاہ اور میر علی سمیت شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں علی الصباح دہشت گردوں کے اڈوں پر بمباری کی گئی، فضائی کارروائی میں القاعدہ اور طالبان کمانڈروں سمیت 60 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 30 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

بمباری سے بڑی تعداد میں گولہ بارود، اسلحہ اور بارودی سرنگیں بھی تباہ کر دی گئیں، دہشت گرد فاٹا، خیبر پختونخوا اور کراچی میں خودکش حملوں اور بم دھماکوں میں ملوث تھے، شمالی وزیرستان کے تمام علاقوں میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ ہے۔ سماء

زخمی

ساؤتھ ایشیاء

bln

missiles

leg

signed

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div