بورے والا : ٹرک اور وین میں تصادم، 12 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
اسٹاف رپورٹ
بورے والا : بورے والا میں ٹرک اور وین کے تصادم میں 12 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔
بورے والا سے 18 سیٹر وین وہاڑی جارہی تھی جس میں 5 بچوں سمیت 25 مسافر سوار تھے، وین اڈہ ظہیر نگر پہنچی تو ٹائر پھٹ گیا جس کے بعد وہ سامنے سے آنیوالے لکڑیوں سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے دوران ٹرک وین پر الٹ گیا، وین کاٹ کر زخمیوں اور لاشوں کو نکالا گیا، ڈرائیور سمیت 10 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں، 17 زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بورے والا منتقل کیا گیا جہاں ایک بچی سمیت مزید 2 افراد چل بسے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اوورلوڈنگ کی وجہ سے پیش آیا، تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بورے والا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، عوام سے خون کے عطیات دینے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ سماء