عمران خان ذاتی، سیاسی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں، صدیق الفاروق
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے چیف کورآڈینیٹر صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ عمران خان ذاتی، سیاسی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں، جن سے نکلنے کیلئے وہ ملک و قوم کی قسمت سے کھیل رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدیق الفاروق نے کہا عمران خان اپنی ذات پر عاشق ہیں اور وزیراعظم نہ بننے کی وجہ سے شدید نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں، وہ ملک کی قسمت سے کھیلنے کے بجائے کے پی کے میں اپنی حکومت کی ناکامی اور انتخابات میں شکست کا اعتراف کریں۔
ان کا کہنا تھا شیخ رشید ایک سیٹ کے لیڈر ہیں جن کے ذہن سے نالہ لئی نہیں نکلتا اور پرویز الٰہی، پرویز مشرف کے جانے کے بعد سے یتیم ہیں، انہیں کون اہمیت دیتا ہے۔ سماء