کراچی :نارتھ ناظم آباد دھماکے کا ملزم رینجرز سے مقابلے میں مارا گیا

ویب ایڈیٹر

کراچی : کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے قریب دھماکے میں ملوث ملزم مقابلے میں ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

رینجرز ذرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں دھماکے کا ملزم اورنگی ٹاؤن اجتماع گاہ روڈ پر کارروائی کے دوران مقابلے میں مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کی شناخت سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے جس سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب رینجرز ہیڈ کوارٹرز پر حمے کا مقدمہ نارتھ ناظم آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ سماء

burger

رینجرز

nepra

stages

Tabool ads will show in this div