ایم کیو ایم کا الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے 25 مئی کو ریلی کا اعلان

ویب ایڈیٹر

کراچی : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے 25 مئی کو ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ کچھ بھی کرلیں کراچی والے قائد کے ساتھ ہیں، جس جماعت کا مینڈیٹ ہو اس کیخلاف آپریشن کرنے کے بجائے اسے ساتھ لے کر چلنا چائے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رہنماء ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش ہورہی ہے، کراچی کا امن پورے پاکستان کا امن ہے، شہر کے ساتھ سوتیلی اولاد جیسا سلوک کیا جارہا ہے، شہر قائد 60 سے 70 فیصد ریونیو دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 25 مئی کو کراچی کے شہری الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کریں گے، ریلی کے انتظامات مکمل کرلیے، تبت سینٹر سے ریلی شروع ہوگی کہاں جائے گی معلوم نہیں، جس جماعت کا مینڈیٹ ہو اس کے خلاف آپریشن نہیں کرنا چاہئے بلکہ عوامی جماعت کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے۔ سماء

islamist

rao

galaxy

Tabool ads will show in this div