ملک کے کئی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی،محکمہ موسمیات

شمالی بلوچستان اور بالائی پنجاب بھی باران رحمت متوقع ہے

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں بدھ کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔شمالی بلوچستان اور بالائی پنجاب بھی باران رحمت متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بدھ کوخطہ پوٹھوہار،میانوالی ، سرگودھا،لاہور،خوشاب ، فیصل آباد میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

اس کے علاوہ لیہ، بھکر اور ڈیرہ غازی خان میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اوربعض اضلاع میں گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس اضلاع میں دیر،چترال،سوات،بونیر، مانسہرہ ، ایبٹ آباد م، صوابی ، نوشہرہ ، مردان ، باجوڑ ، پشاور ، کوہاٹ اور بنوں شامل ہیں۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت چمن ، قلات ، پشین ، زیارت ، قلعہ عبداللہ اور ژوب میں بھی بارش متوقع ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div