حکومت کا گورنراسٹیٹ بینک کے عہدے میں توسیع نہ کرنیکافیصلہ

رضا باقر کو حکومتی فیصلے سے آگاہ کردیا، مفتاح اسماعیل
May 03, 2022

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی تین سالہ مدت ملازم کل (4 مئی کو) مکمل ہورہی ہے، رضا باقر کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، انہیں حکومتی فیصلے سے آگاہ کردیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا تاہم 9 اپریل کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے نتیجے میں عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا تھا۔

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی جانب سے منتخب کئے گئے نئے وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر اسٹیٹ بینک کو ان کی مدت پوری کرنے کا موقع دیا تھا، جو 4 مئی کو مکمل ہورہی ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی 3 سالہ مدت ملازمت کل مکمل ہورہی ہے، ان کی خدمات پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، ہم نے مل کر مختصر عرصے میں اچھا کام کیا۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک سے بات ہوئی ہے ان کو حکومتی فیصلے سے آگاہ کردیا، رضا باقر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

Tabool ads will show in this div