یہ مجھے قتل کرناچاہتے ہیں،اہم اداروں کو آگاہ کردیا،شیخ رشید

مجھے کچھ ہوا تو نوازشریف اور شہازشریف ذمہ دارے ہوں گے
May 01, 2022

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/05/Sheikh-Rasheed.mp4"][/video]

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جان کو خطرہ ہے اہم اداروں کو آگاہ کردیا ہے یہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کے لانگ مارچ کو حادثے سے دوچار کرنا چاہے ہیں، اگر مجھے کچھ ہوا تو نوازشریف ،شہبازشریف ،حمزہ،سلیمان، سلمان نواز اور راناثناء اللہ ذمے دار ہونگے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی،ڈی جی آئی بی کو بھی درخواست دی ہے کہ یہ 7 افراد میری جان کے در پے ہیں اور مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کےحالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہے ہیں، مقتدر حلقوں سے درخواست ہے کہ ملکی حالات پر توجہ دی جائے، سارابوجھ عدلیہ پرآرہا ہے، جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ رانا ثناءاللہ ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے اگر عمران خان اور مجھے گرفتار کریں گے تو لوگ خود اسلام آباد آجائیں گے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کل انھوں نے 2بار میرا پیچھا کیا،مجھے بھی گرفتار کرنا چاہتے ہیں، یہ عمران خان کی تحریک کو آگ لگانا چاہتے ہیں ، راشدشفیق حرم کےواقعہ میں موجودنہیں تھے، انکو ایک ہی تکلیف ہے کہ شیخ رشید عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت مجھے لانگ مارچ سے قبل گرفتار کرنے کے درپے ہے، انہیں کہتا ہوں کہ مجھے گرفتار کرنے کا شوق پورا کرلیں، جیل تو میرے سسرال ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جن پرمنشیات کیسز ہیں انکے کیسز ختم گئے، انھوں نے کرپشن کیسز ختم کئے ہیں، کہا روضہ رسولﷺ کے باہر جو ہوا اسکی مذمت کرتا ہوں۔

Tabool ads will show in this div