نوشہرہ آئل ٹینکرٹرمینل میں آگ لگ گئی، 20ٹینکر جل گئے
فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف
نوشہرہ کے علاقے تارو کے قریب آئل ٹینکر ٹرمینل میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، واقعے میں 20 سے زائد آئل ٹینکرز جل گئے، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں آئل ٹینکر ٹرمینل میں خوفناک آگ لگنے سے 20 سے زائد آئل ٹینکر جل گئے، ریسکیو کا عملہ 5 گھنٹے سے آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آئل ٹرمینل پر 150 سے زائد آئل ٹینکرز موجود ہیں، نوشہرہ کے علاوہ پشاور اور چار سدہ سے فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں بھی طلب کرلی گئی ہیں۔
موبائل فون سے بنائی گئی فوٹیج میں خوفناک آگ دیکھی جاسکتی ہے، جس کی لپیٹ میں کئی آئل ٹینکرز آچکے ہیں، دھویں کے گہرے بادل اور کچھ لوگ بھاگتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔
تبولا
Tabool ads will show in this div