ٹانک:سیکورٹی خدشات کے باعث موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد

سیاہ شیشے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی ہوگی

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں چاند رات اورعید الفطر کے موقع پرسیکورٹی خدشات کے باعث دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔

ڈی پی او ٹانک وقار احمد نے بتایا کہ آج سے ٹانک میں موٹرساٸیکل کی ڈبل سورای پر پابندی عاٸد کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سیاہ شیشے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔

ڈی پی او نے بتایا کہ اسلحے کی نماٸش اور اسلحہ ساتھ لےکرچلنے پر بھی مکمل پابندی لگادی گٸی ہے۔پٹاخوں اور ہواٸی فاٸرنگ پربھی پابندی ہوگی۔

ڈی پی او نےواضح کیا کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

Tabool ads will show in this div