عمران خان کی انا اتنی بڑی ہوگئی کہ آئین چھوٹا ہوگیا، حمزہ شہباز

عمران خان کی انا اتنی بڑی ہوگئی کہ آئین چھوٹا ہوگیا
Apr 30, 2022

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/04/HAZMA-AFTER-CM-SOT-30-04.mp4"][/video]

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نےکہا ہے کہ عمران خان کی انا اتنی بڑی ہوگئی کہ آئین چھوٹا ہوگیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کےباہرصحافیوں سے غیررسمی بات کرتےہوئے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الہی نے آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیری ہیں۔

انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لگائے گئے گورنر پنجاب نے ہائیکورٹ کے فیصلوں کا مذاق اڑایا،یہ مذاق آئین کا نہیں بلکہ پاکستان اور پنجاب کے عوام کا مذاق ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ عمران خان کی انا اتنی بڑی ہوگئی کہ آئین چھوٹا ہوگیا،سپریم کورٹ کو رات 12 بجے عدالت لگانی پڑی،شایداگرایسا نہ ہوتا تو ملک میں بنانا ری پبلک ہوتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس ہی طرح انا کی بیماری پنجاب میں بھی آئی اور ایک مہینہ بحران رہا۔

Tabool ads will show in this div