کوئٹہ،سریاب روڈ پر فائرنگ، دو پولیس اہل کار جاں بحق

Police Firring Qta 11-06 کوئٹہ : سریاب روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہل کاروں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے دو اہل کاروں کو قتل کردیا، عینی شاہدین کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ دونوں اہل کار ڈیوٹی مکمل کرکے گھر جا رہے تھے کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دونوں اہل کاروں کو قتل کردیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جب کہ شہید اہل کاروں کی میتیوں کو ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی لہر نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے، گزشتہ ہفتے بھی پولیس موبائل کو اسی طرح کے واقعے میں ٹارگٹ کیا گیا تھا۔واقعے میں پشتون آباد سے ملحق ملاعبدالسلام روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ سے 4 اہلکار جاں بحق ہو گئےتھے۔ سماء

POLICEMEN

Sariab Road

Tabool ads will show in this div