کراچی سے لاپتا نمرہ نے بھی پنجاب جاکرنکاح کرليا
کراچی کے علاقے سعودآباد سے لاپتا نمرہ نے بھی پنجاب جاکرنکاح کرليا ہے۔ نمرہ کاظمي نےڈيرہ غازی خان ميں نجيب شاہ رخ سےنکاح کيا۔
اس سے قبل کراچی سے لاپتہ کراچی کے علاقے الفلاح سے لاپتا ہونے والی دعا زہرہ پنجاب سے مل گئی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق دعازہرہ نے ظہیر نامی نوجوان سے نکاح کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج پریس کانفرنس میں دعا زہرہ کے ملنے کی تصدیق کردی کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ دوسری لڑکی نمرہ کے کیس پر بھی کام ہورہا ہے۔
نمرہ کاظمی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں وہ کہتی ہے کہ 17 اپریل کو کراچی سے آئی،18کو نکاح کيا۔ کسی نے زبردستی شادی نہيں کروائی، اپنی مرضی سے شادی کرچکی ہوں۔
کراچی کی دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کیسز کا ڈراپ سین ہوگیا۔ دونوں لڑکیاں مرضی سے گھر سے گئیں ،پنجاب جاکر نکاح کیا۔ لڑکیاں سندھ کے چائلڈ میرج ایکٹ سے بچنے کیلئے پنجاب گئیں کیونکہ پنجاب میں16سال سے زائد عمر میں شادی غیرقانونی نہیں جبکہ سندھ میں18سال سے کم عمرکی شادی کی اجازت نہیں ہے۔