میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری، دہشت گردوں کے متعدد مشتبہ ٹھکانے تباہ

اسٹاف رپورٹ

میرانشاہ : شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری ہیں، سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔

میرانشاہ کے علاقے ماچس میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں کی مدد سے کارروائی کی گئی۔

شمالی وزیرستان میں آج دوسرے روز بھی کرفیو نافذ ہے، فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے پریکٹیکل امتحانات دوسری بار ملتوی کردیئے گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے ماچس کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ سماء

Operation

planet

pipeline

oval

signed

Tabool ads will show in this div