گورنرسندھ کيلئے نسرين جليل کےنام پرحساس اداروں کا اعتراض

گورنر پنجاب مسلم لیگ ن کا ہوگا،ذرائع ن لیگ

گورنرسندھ کيلئے ايم کيو ايم کی نسرين جليل کے نام پر حساس اداروں نے اعتراض اٹھاديا۔

 اعتراض کيا گيا ہے کہ ايم کيوايم رہنما نے 2015 ميں بھارتی ہائی کمشنر کو خط لکھ کر ملکی اداروں کیخلاف مددمانگی تھی۔ نسرین جلیل نے2015 میں ایم کیو ایم کے لیٹر ہیڈ پربھارتی ہائی کمشنر کو مدد کيلئےخط لکھا تھا۔

دوسری جانب ن لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب مسلم لیگ ن کا ہوگا اور اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب مسلم لیگ ن کا ہوگا جبکہ پیپلزپارٹی کو سنیئر وزیر کا عہدہ دیا جائے گا۔ پنجاب کابینہ میں پیپلزپارٹی کو مکمل طور پر ایڈ جسٹ کیا جائے گا۔ صوبے میں اتحادیوں کو بھی پنجاب کابینہ میں اہم وزارتیں دی جائیں گی۔

governor sindh

Governor Punjab

Nasreen Jalil

Tabool ads will show in this div