مریم نواز نے لندن جانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

احسن بھون مریم نواز کی جانب سے دلائل دینگے
Apr 21, 2022

https://www.aljazeera.com/wp-content/uploads/2017/07/6989c2c7d38f4604b1dc0ed431c0545b_18.jpeg?resize=770%2C513پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے بیرون ملک جانے اور پاسپورٹ واپسی کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست جمعرات 21 اپریل کو لاہور ہائی کورٹ دائر کی گئی، متفرق درخواست میں مریم نواز کی پاسپورٹ کی واپسی اور عمرہ کی ادائیگی کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب اور والد کی تیمار داری کیلئے لندن جانے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مریم نواز شریف کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ نیب نے مریم نواز شریف کے خلاف 2019 ميں جھوٹے الزام لگا کر انکوائری شروع کی۔ مریم نواز نیب میں پیش ہوئيں اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے بیان ریکارڈ نہ کرواسکیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروایا۔

درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرلیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس سید شہباز کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج ہی درخواست پر سماعت کرے گا۔

MARYAM NAWAZ

Tabool ads will show in this div