یوکرین سے'ڈانس رپورٹنگ' کرنے والی شازیہ نثارکون ہیں؟

دوماہ گزرنے کے بعد بھی یوکرین میں روس کا ملٹری آپریشن جاری ہے، دنیا بھرکے ذرائع ابلاغ نے اس حوالے سے خبریں پہنچانے کے لیے اپنے نمائندے وہاں بھیج رکھے ہیں۔
فروری سے جاری اس جنگ میں سیٹلائٹ امیجز، میڈیا رپورٹس اورسوشل میڈیا تباہ حال یوکرین دکھاتے ہیں جہاں خالی سڑکیں اورعمارتیں ، بڑھتی ہوئی ہلاکتیں ہیں اور فوجی گاڑیاں سڑکوں پر چلتی نظرآتی ہیں، یوکرین کے عوام یا تو دوسرے ممالک میں پناہ گزین بن رہے ہیں یا پھراس امید پروہیں رہ رہے ہیں کہ یہ جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اب تک 46 ہزارسے ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد دربدر ہوئے۔
جنگ زدہ یوکرین میں دنیا بھرسے موجود رپورٹرزاپنی جان جوکھم میں ڈال کر یہ دکھارہے ہیں کہ روسی حملوں کے دوران وہاں کیا ہورہا ہے اور کیسے اس بات کو ممکن بنایاجائے کہ یہاں کے عوام کی آواز دنیا تک پہنچے۔ ایسی صورتحال میں وہاں موجود بھارتی نیوزاینکرکےعجیب وغریب انداز نے سوشل میڈیا صارفین کو اچنبھے میں ڈال دیا کہ ان تک خبرپہنچانے کا یہ کون سا انداز ہے۔
Indian 🇮🇳 News Reporter.
— INDIA TODAY (@India_To_Today) April 19, 2022
Pro 🤟 Level Reporting
Reporting with Thrill and action 👏👏
Her steps are at next Level .........#Ukraine️ #Russian #warzone pic.twitter.com/Iudmu1b0NP
#RussiaUkrainWar pic.twitter.com/JzVnBB33e3
— Shazia Nisar (@Shaziya_N) April 17, 2022
سوشل میڈیا پرٹی وی چینل ری پبلک بھارت کی اینکر شازیہ نثارکی کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں جنہیں دیکھ کراندازہ لگانا مشکل ہے کہ آیا وہ کسی قسم کی ورزش کررہی ہیں یا ڈانس کے ہلکے پھلکے اسٹیپس دکھارہی ہیں۔
When you are born a rapper, but life makes you a war reporter.pic.twitter.com/sDBEC7zr4l
— Vikrant ~ विक्रांत (@vikrantkumar) April 18, 2022
بھارتی نیوزچینلزکی روایت کو یوکرین میں بھی زندہ رکھنے والی شازیہ نثار کااندازبیاں اورسنسنی قبل دید ہے جو کسی پروفیشنل سے زیادہ بطورریپرتوجہ کا متقاضی دکھائی دیتا ہے۔

یہ انداز انٹرنیٹ صارفین کی فوری توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور متعدد صارفین نے جنگی زون کے درمیان میں اس غیرحساس رویے اوراتنے اہم مسئلے کو سنسنی خیز بنانے کی کوشش کرنے پرنیوز اینکرکوتنقید کا نشانہ بنایا۔
Illegal Weapon 2.0 feat. Republic Bharat.😉 pic.twitter.com/TiYGpDGsMM
— Desi Batman (@I_Em_Vengeance) April 18, 2022
Koi batayega ye #WarReporting chal raha hai ya fir Badshah ki #RapSong ki shooting?@Republic_Bharat Ki Sazia madam #Ukraine️ se rap karte huye.
— Dilawar Hossain (@IamHossainn) April 18, 2022
😂😂😂#GodiMedia pic.twitter.com/sF4jllvixs
Same Energy pic.twitter.com/VxN7cSUMvK
— शुद्ध गरीब 🏹 (@ShuddhGarib) April 18, 2022
Yeh dance kyu kar rhi hai 😂😂 pic.twitter.com/LI4MgTr3kI
— Cryptic Miind (@Cryptic_Miind) April 18, 2022
گزشتہ ہفتےجنگ کے دوران روسی بحری جہاز کے تباہ ہونے کی خبرکے انداز نے شازیہ کو انٹرنیٹ پرمزید وائرل کیاجہاں وہ کہہ رہی ہیں ، ' دیکھیے کس طریقے سے کالا ساگر (بلیک سی) میں یوکرین نے روس کے جنگی جہازکو ڈبودیا '۔
#RepublicExclusive | मोस्कोवा डूबने वाली जगह पहुंची रिपब्लिक भारत की टीम, देखिए ग्राउंड जीरो से #LIVE रिपोर्ट https://t.co/sV03MahUBY pic.twitter.com/kcPcfxMLZq
— रिपब्लिक.भारत (@Republic_Bharat) April 18, 2022
پرمزاح تبصروں کے ساتھ ساتھ بیشترصارفین نے اس حوالے سے بھی بات کی کہ خبررپورٹ کرنے کا یہ انداز موجودہ دور میں صحافت کے گرتے ہوئے معیار کو ظاہرکرتاہے۔
All those marvelling at R Bharat's antics in #Ukraine, please spare a thought for the cameraperson. It's not easy. #replug #tvnewsance https://t.co/N041tpFNyP pic.twitter.com/FS05JD2ngS
— Manisha Pande (@MnshaP) April 19, 2022