اقراعزیز نے چوہدری اینڈ سنز میں کام کرنےسے انکارکیوں کیا؟

اقراء عزیز کے انکار کے بعدعائزہ خان کوکاسٹ کیا گیا

ڈرامہ نگار صائمہ اکرم چوہدری نے بتایا ہے کہ اداکارہ اقراء عزیز نے اس سال رمضان اسپیشل سیریل ’چوہدری اینڈز سنز‘میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

حال ہی میں ڈرامہ نگار صائمہ اکرم نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اقرا عزیز کو چوہدری اینڈ سنز میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم اداکارہ نے اس پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

اس انکار کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقراء نے اپنے بچے کی وجہ سے کسی بھی رمضان اسپیشل سیریل میں کام کرنے سےانکار کردیا۔

اقرا عزیز اور فرحان سعید کو صائمہ اکرام چوہدری کے لکھے گئے رمضان اسپیشل سریل ’سنو چندہ ‘کے دو سیزن میں بہت پسند کیا گیا تھا ۔

صائمہ اکرم چوہدری نے بتایا کہ شائقین کی پر زور فرمائش پر اُنہوں نے پوری کوشش کی تھی کہ وہ فرحان اور اقراء کو ایک بار پھر اسکرین پر ایک ساتھ واپس لے کر آئیں۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے جب اُنہوں نے فرحان اور اقراء دونوں سے رابطہ بھی کیا لیکن دونوں بہت مصروف تھے تو یہ ممکن نہیں ہوسکا۔

اُنہوں نے بتایا کہ اقراء عزیز کے انکار کے بعد ’چوہدری اینڈز سنز‘میں عائزہ خان کو کاسٹ کرلیا گیا۔

واضح رہے گزشتہ برس صائمہ اکرام چوہدری کے لکھے گئے رمضان اسپیشل ڈرامے ’چپکے چپکے ‘میں عائزہ خان اور عثمان خالد بٹ شاندار اداکاری کی تھی ۔

IQRA AZIZ

CHAUDHRY AND SONS

Tabool ads will show in this div