حکومت فیل ہوگئی توغلطی مان لیں گے، وزیرخزانہ کااعلان

جب تک شہبازشريف ہيں ملک دیوالہ نہیں ہوگا، مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ذمہ داری لی ہے اسے اچھی طرح نبھائیں گے، فیل ہوئے تو اپنی غلطی مانیں گے، جب تک شہباز شریف ہیں مل دیوالیہ نہیں ہوگا، گیس اور بجلی پر 4 ہزار ارب روپے کا گردشی قرضہ ہے، عمران خان کے ہیلی کاپٹر میں 55 کروڑ روپے کا فیول لگا۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ايک سال بعد حکومت ميں آتے تو معاملات مزيد بگڑ چکے ہوتے، ذمہ داری لی ہے اسے اچھی طرح نبھائيں گے، فيل ہوئے تو اپنی غلطی مانیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سے ڈی ريل ہوچکے ہيں، آئی ايم ايف ميں واپس جانا ہے ورنہ معيشت غلط سمت ميں جائیگی، آج آئی ايم ايف حکام سے ملنے امريکا جارہا ہوں، مذاکرات کرکے آئی ایم ایف پروگرام کو واپس لائیں گے، ہمارے پاس بہت کم ڈالرز رہ گئے ہيں، سعودی عرب سے بھی پيسے لے سکتے ہيں۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ جب تک شہبازشريف ہيں کوئی پريشانی کی بات نہيں، شہبازشريف کی موجودگی میں ملک ڈيفالٹ نہيں کریگا، عمران خان کہتے ہيں گھبرانہ نہيں، شہباز شريف کہتے ہيں سونا نہيں۔

انہوں نے بتایا کہ کہ گيس ميں 1500 ارب جبکہ بجلی ميں 2500 ارب روپے کا گردشی قرضہ ہے، سابق وزیراعظم عمران خان نے چار سال میں ہيلی کاپٹر پر سفر کیلئے 55 کروڑ روپے کا فیول استعمال کیا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہماری ڈالرز کی مارکيٹ چھوٹی ہے، اسٹيٹ بينک آزاد اور خود مختار ہے، گورنر اسٹيٹ بينک کيساتھ کام کرنے ميں کوئی مسئلہ نہيں، رضا باقر کام جاری رکھیں گے یا نہیں فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ سے قبل 4 سے 5 ارب ڈالر کی ضرورت پڑے گی، يقين دلا رہا ہوں گروتھ لانا مشکل نہيں ہے، ہم مستقل گروتھ نہيں لاسکتے، ایسی گروتھ لانی ہے جس ميں ايکسپورٹ کرسکيں، چينی، گندم ايکسپورٹ کرتے تھے آج امپورٹ کررہے ہيں، وزيراعظم نے کھاد کی انکوائری کيلئے کمی بنادی ہے۔

IMRAN KHAN

FINANCE MINISTER MIFTAH ISMAEL

Tabool ads will show in this div