پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری
تین میچوں کی سیریز ہالینڈ کے روٹرڈیم میں ہوگی
پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز اگست میں ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں کھیلی جائے گی۔ اس سے قبل یہ سیریز جولائی 2020ء میں کھیلی جانی تھی تاہم کرونا وباء کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے کے باعث سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔
شیڈول کے مطابق پہلا ون ڈے 16، دوسرا 18 اور تيسرا 21 اگست کو ہوگا، تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سُپر لیگ کا حصہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ 2003ء میں مدمقابل آئی تھیں، دوطرفہ مقابلوں میں پاکستان نے 12 میں سے 6 میچ جیتے جبکہ ہالینڈ بھی گرین شرٹس کیخلاف 2 میچز جیت چکا ہے۔