سیکیورٹی خدشات:عمران خان لاہور جلسے سے ویڈیولنک خطاب کریں،خط

تحریک انصاف جمعرات کو لاہور میں پاور شو کی تیاری کررہی ہے

ڈپٹی کمشنرلاہور کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسے میں سیکیورٹی خدشات موجود ہیں۔ عمران خان جلسہ گاہ آنے کے بجائے شرکاء سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور  نے صورتحال کے پیش نظر تحریک انصاف کی قیادت کو خط لکھ کر آگاہ کردیا۔

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کل جلسے میں مستقبل کا لائحہ عمل دینگے، ڈپٹی کمشنر لاہور سیکیورٹی نہیں دے سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں۔

اس سے قبل عمران خان متعدد دفعہ خود کو لاحق خطرات کے بارے میں جلسوں اور ٹی وی انٹرویو میں بتاچکے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے لیکن قوم مجھے 45 سال سے جانتی ہے، میں خاموش نہیں بیٹھوں گا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف جمعرات 21 اپریل کو لاہور میں ایک اور پاور شو کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ منگل کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اجلاس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مینار پاکستان پر پاور شو کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان آج بروز بدھ 20 اپریل کو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خطاب بھی کریں گے۔ عمران خان بیک وقت آج رات 10 بجے ٹوئٹر اسپیس سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر عوام سے براہ راست گفتگو کریں گے۔

IMRAN KHAN

Minar e Pakistan

PTI jalsa

Tabool ads will show in this div