تجربہ کار افراد کو کابينہ کا حصہ بنایا ہے،شہباز شریف

وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں وزیراعظم کا اظہار خیال
Apr 20, 2022

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومتی اتحاد تاريخ کا وسيع اتحاد ہے، کابينہ کا حصہ بننے پر ارکان کو مبارکباد پيش کرتا ہوں، تجربہ کار افراد کابينہ کا حصہ ہيں جنہوں نے بہت قربانياں دی ہیں۔

وفاقی کابینہ سے اپنے پہلے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ کابينہ کے ارکان دن رات محنت کر کے کاميابی حاصل کريںگے۔ خلوص اور نيک نيتی سے کام کرکے پانسہ پلٹ ديں گے۔ سابق حکومت بری طرح ناکام رہی ہے ہم آج انتہائی قابل اور تجربہ کار کابينہ کے ساتھ آئے ہیں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ آپ کے سامنے بہت بڑے چيلنجز ہيں،ہمیں لوڈشيڈنگ کا مسئلہ ہے، آج آپ کو صحيح بريفنگ دی جائيگی، جس سے آپ بہتر کام کرسکيں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ غربت، بيروز گاری اور مہنگائی کے خلاف ہوگی، ہميں ديگر صوبوں کے مسائل پر بھی درد دل کے ساتھ توجہ دينی ہوگی۔ ہميں قوم کے بہترين مفاد ميں فيصلے کرنے ہوں گے۔ مشکلات آئيں گی آپ پر منحصر ہے کہ کيسے آگے چليں گے۔ انہوں نے معاشی حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک قرضوں ميں ڈوبا ہوا ہے، ہميں ڈوبتی کشتی کو پار لگانا ہے۔

دوسری جانب کابینہ نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کردی۔ کابینہ کمیٹی ای سی ایل سے متعلق ٹی او آرز کا جائزہ لے گی۔ کابینہ اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق  کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پیش، ای سی ایل میں نام ڈالنے یا نکالنے کا فیصلہ بھی کمیٹی کریگی۔

FEDERAL CABINET

PM SHAHBAZ SHARIF

Tabool ads will show in this div