فنڈز نہ ملنے پر پنجاب اسمبلی میں دوسرے دن بھی اپوزیشن کا شدید احتجاج

اسٹاف رپورٹ

لاہور : اپوزيشن ارکان کو ترقياتی فنڈز نہ ملنے پر پنجاب اسمبلی میں دوسرے دن بھی شديد احتجاج کيا گیا، اپوزیشن نے ايجنڈے کی کاپياں پھر پھاڑ دیں، محمود الرشید کہتے ہيں کہ حکومت حزب اختلاف کی آواز دبانا چاہتی ہے۔

پنجاب اسمبلی کی کارروائی جاری تھی کہ تحريک انصاف کے رکن نے ڈيرہ غازی خان ميں زمين پر مبينہ قبضے کیخلاف تحريک التواء پيش کرنا چاہی  ليکن ڈپٹی اسپيکر نے اجازت نہ دی، جس پر اپوزيشن نے احتجاج شروع کرديا۔

ايوان ميں شنوائی نہ ہوئی تو حزب اختلاف کے ارکان نے اسمبلی کے احاطے ميں مورچہ لگايا، اپوزيشن نے الزام عائد کيا کہ زمين پر قبضے ميں ڈپٹی اسپيکر کے بھائی بھی ملوث ہيں اس لئے ان کی آواز دبائی جارہی ہے۔

اپوزيشن کے الزامات کا جواب دينے رانا ثناء اللہ کے ساتھ ڈپٹی اسپيکر بھی سامنے آئے اور اپنا مؤقف پيش کيا۔

حکومتی ارکان کا کہنا تھا کہ اپوزيشن محض محاذ آرائی چاہتی ہے اسی لئے وہ طے شدہ ايجنڈے پر بات کرنے کی بجائے نان ايشوز کی سياست کررہے ہيں۔ سماء

updates

کشمیر

canadian

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div