فیصل آباد : معمولی مذاق پر باپ بیٹا قتل، ملزم گرفتار
ویب ایڈیٹر
فیصل آباد : فیصل آباد کی بکرا منڈی میں مذاق کرنے پر باپ اور بیٹے کو قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزم محبوب کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد کی بکرا منڈی میں مذاق اڑانے پر ملزم محبوب نے اپنے سابقہ مالک حبیب اور اس کے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے ملزم محبوب کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، جس کا مؤقف ہے کہ دکاندار حبیب نے ایک سال قبل نوکری سے نکال دیا تھا، سابق مالکان کی جانب سے مذاق اڑانے پر اسے غصہ آگیا جس پر یہ اقدام اٹھایا۔ سماء