کراچی: تحریک انصاف کے جلسے میں پول گرگیا، متعددافراد زخمی
عمران خان بھی جلسہ گاہ پہنچ چکے ہیں
کراچی کے باغ جناح میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران لائٹنگ پول گر گیا، واقعے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی میں پاکستان تحریک انصاف حکومت کے خاتمے کے بعد پہلا پاور شو کررہی ہے، اس موقع پر باغ جناح میں پی ٹی آئی کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔
باغ جناح میں ہزاروں لوگ عمران خان کا خطاب سننے کیلئے موجود ہیں، اس موقع پر کئی افراد لائٹنگ کیلئے لگائے گئے پولز پر چڑھ گئے، زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے پول مجمع پر گر گیا۔
پول گرنے کے واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی جلسہ گاہ پہنچ چکے ہیں، وہ جلد ہی عوامی اجتماع سے خطاب میں اہم اعلانات کریں گے۔
PTI
تبولا
Tabool ads will show in this div