سلیم،سلیمان اورپنکج ترپاٹھی کےساتھ عابد ہ پروین کی رمضان ٹریٹ

عابدہ پروین پاکستان کےعلاوہ سرحد پاربھی مقبولیت کا خاص درجہ رکھتی ہیں، اشتراک کے ساتھ ان کی تازہ ترین گائیکی مداحوں کے لیے'رمضان ٹریٹ' ہے۔
صوفی گائیکی کی ملکہ نے بھارت کے موسیقاراورگلوکار بھائیوں کی جوڑی سلیم اورسلیمان مرچنٹ کے ساتھ تازہ کلام 'او میرے مولا' گایا جو صوفی میوزک کے دلدادہ افرادمیں خوب پسند کیا جارہا ہے۔
اومیرے مولا گزشتہ ہفتے سلیم سلیمان کے یوٹیوب چینل پرریلیز کیا گیا تھا، فوک اور صوفی انداز میں گلوکاری شائقین کے لیے رمضان المبارک اورعیدالفطرکا خصوصی تحفہ ہے۔ میوزک ویڈیو میں بالی ووڈ اداکارپنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں جو مرزا پور، گینگزآف واسع پور اور سیکرڈ گیمزجیسی سیریزمیں نبھانے جانے والے کرداروں کی بدولت خصوصی شہرت رکھتے ہیں۔
ویڈیو کا آغاز دو مقامات اسلام آباد اورٹورنٹوسے ہوتا ہے، موسیقاروں کے درمیان اشتراک ویڈیو کال کے ذریعے دکھایا جاتا ہے۔
گانے کی ویڈیو میں پنکج ترپاٹھی بانسریاں بیچ کر اپنے 2 بچوں کی تنہا پرورش کررہے ہوتے ہیں، اس کام میں بیٹا اور بیٹی بھی ان کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔
بیٹا دن بھرکی کمائی کے ساتھ والد کو بتانے سے پہلے کچھ رقم اپنی جیب میں ڈالتا ہے۔ پکڑے جانے پر باپ غصے کا اظہار کرتا ہے لیکن پھردکھایا گیا کہ کمسن بچے کا یہ جذبہ مستحقین کی مدد کے لیے تھا۔
دیکھنے والے اومیرے مولا کے بولوں سمیت اس کی میوزک ویڈیو میں بھی رمضان المبارک میں ضرورت مندوں کا خیال رکھنے کے اس پیغام کو خوب سراہ رہے ہیں۔
This is so beautiful. Please help as many needy and deserving people especially in this holy month as you can. ? https://t.co/PT3omZm8gR
— ???✈️????? (@AallhailAsh) April 14, 2022
Please suggest some good non-filmy Hindi songs.
— Saurabh Dwivedi (@saurabhtop) April 8, 2022
Already in the happy company of
Tu Aisa kaise hai by #oshojain
&
Chaand baaliyaan by #AdityaA
PS:
1-Please refrain from Coke Studio suggestions. Already listening on loop.
2- Not asking for a friend
3- Grammar correction by her.
♥️
— Karuna Moonan (@KarunaMoonan) April 11, 2022
O Mere Maula
Abida Parveen, Salim Merchant https://t.co/q1rgdJD1bu
عابدہ پروین نے رواں سال کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا دم دارآغاز نصیبو لعل کے ساتھ 'تو جھوم ' سے کیا تھا، وہ نہ صرف پاکستان کی لیجنڈری گلوکارہ ہیں بلکہ بیرون ملک بھی انتہا مقبول ہیں۔
اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک سٹڈیز سینٹرکی جانب سے دنیا بھرسے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے اور وسیع اثررکھنے والے مسلمانوں کے ناموں کی فہرست میں میں پاکستان کی صوفی سنگرعابدہ پروین کا نام بھی شامل کیا جاچکا ہے۔
سال 2017 میں عابدہ پروین کوجنوبی ایشیائی تنظیم سارک کی جانب سے امن کا سفیر بھی مقررکیا جاچکا ہے۔