کراچی:کورنگی میں ڈکیتی کی واردات،بک شاپ لوٹ لی گئی

لاکھوں کا نقصان
[video width="640" height="368" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/04/WhatsApp-Video-2022-04-15-at-12.22.51-PM-1.mp4"][/video]

کراچی کے علاقے کورنگی چارنمبرپر بک شاپ میں ڈکیتی کی واردات کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئی۔

کورنگی چارنمبر میں دکاندار کو لٹنے سے لوہے کے جنگلےبھی نہ بچاسکے۔ کورنگی کی بک شاپ پر2مسلح ملزمان داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بناکر60 ہزاروپےاور4موبائل فون لوٹ کر فرارہوگئے۔

ملزمان میں کم عمرڈکیت بھی شامل تھا۔ فوٹیج میں دونوں کے چہرے واضح ہیں۔

دوران ڈکیتی ملزمان نے خریداروں کو دیکھ کراسلحہ بھی چھپایا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Tabool ads will show in this div